پاکستان نے انڈیا کو امدادی سامان کی پیشکش کردی

09:03 AM, 25 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر انڈیا کو پیشکش کی ہے کہ اسے مہلک کورونا وبا سے لڑنے کیلئے ونٹی لیٹرز ٗ ڈیجیٹل ایکسرے ٗ پی پی ایز اور دیگر متعلقہ اشیا فراہم کی جا سکتی ہے۔ پاکستان کے فارن آفس کے ٹویٹر اکائونٹ سے رات گئے انڈیا کو یہ پیشکش کی گئی کہ کورونا کی مہلک وبا سے لڑنے کیلئے پاکستان انڈیا کی ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے اور اس سلسلہ میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کی طرف سے یہ پیشکش ہے کہ وہ انڈیا کو ونٹی لیٹرز ٗ ڈیجیٹل ایکسرے ٗ پی پی ایز اور دیگر اشیا فراہم کر سکتا ہے۔لیکن انڈیا کی طرف سے تاحال اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1386016289362173952دفتر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ کورونا کی تازہ لہر سے نمٹنے کیلئے پاکستان انڈیا کی عوام کیلئے جذبہ خیر سگالی کے طور پر مدد کی پیشکش کرتا ہے ٗ پاکستان نے انڈیا کو پیشکش کی ہے کہ ہم وینٹی لیٹرز ٗ پی پی ایز ٗ ڈیجیٹل ایکسرے مشینز ٗ بائی پاپ اور دیگر متعلقہ سامان فراہم کر سکتے ہیں ٗ پاکستان اور انڈیا کے متعلقہ حکام اس سامان کی جلد فراہمی کیلئے بات چیت کرسکتے ہیں اور دیگر ایسے ممکنہ طریقوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے جس سے کورونا کے چیلنج سے نمٹا جا سکے‘‘۔
مزیدخبریں