کراچی کی فوڈ چین کو رمضان آفرمہنگی پڑ گئی

09:22 AM, 25 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مسلم امہ میں رمضان بوفے اور رمضان ڈنرز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، کئی ریسٹورنٹس اپنے گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے رمضان میں مختلف قسم کی ڈیل آفر کرتے ہیں تاہم شہر قائد میں ایک خاتون کی جانب سے اسی طرح کی آفر کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔

ایک مشہور بین الاقوامی فوڈ چین نے بینک کے اے ٹی ایم کارڈ پر ڈیل متعارف کروائی جس کے تحت ایک کسٹمر چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ 550 روپے سے 4 زنگر برگر حاصل کر سکتا ہے۔ اس آفر کا کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو علم ہوا تو وہ 26 اے ٹی ایم کارڈز لیکر فوڈ چین پہنچ گئیں اور ہر کارڈ کے عوض دو ڈیلز آرڈر کر ڈالیں۔ خاتون نے مجوعی طور پر 208 زنگر برگروں کا آرڈر دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بین الاقوامی فوڈ چین کے مینیجر کا کہنا تھا کہ خاتون نے 26800 روپے کا بل ادا کیا، کمپنی نے یہ ڈیل متعارف کروا رکھی تھی اس لیے خاتون کو برگر دینا ہماری مجبوری تھی۔ دلچسپ امر ہے کہ خاتون کو تمام اے ٹی ایمز کے پن کوڈز بھی یاد تھے۔

مزیدخبریں