بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

10:43 AM, 25 Apr, 2021

حسان عبداللہ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انڈین کھلاڑی ویرات کوہلی کا ا یک اور ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے تیز ترین 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔قومی کپتان نے چند روز قبل ویرات کو ہلی کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی پیچھے چھوڑا تھا. بابر اعظم نے ٹی20 میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرکےایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بابرنے یہ اعزاز 52 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگ میں اپنے نام کیا. اس سےپہلے یہ اعزاز بھارتی کپتان اور سٹار پلیئر ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 56 باریاں کھیل کر 2000 رنز بنائے تھے.واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں، ان سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2 ہزار ٹی 20 رنز بنا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر بابر ٹی 20 میں 2000 رنز بنانے والے دنیا کے 11ہویں بلے باز ہیں۔
مزیدخبریں