پمز ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم

01:15 PM, 25 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم، ڈاکٹرز نے نئے مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کرنا شروع کر دیا۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز مہناج السراج کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں آکسیجن کا استعمال 3 سو گنا تک بڑھ چکا۔ ہائی فلو آکسیجن کے باعث ،،اکسیجن کا استعمال بڑھ گیا۔ اس وقت ہائی فلو کورونا مریض کو یومیہ 15 لیٹر آکسیجن درکار ہے۔

جے ای ڈی پمز کے مطابق پمز میں ہائی فلو آکسیجن کے تمام بیڈز بھر چکے۔ پمز ہسپتال میں 150 مریض ہائی فلو آکسیجن پر ہیں۔ پمز ہسپتال میں کورونا 14 مریض ایمرجنسی میں ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر میں ہسپتال آنے والوں کو ہائی فلو آکسیجن کی ضرورت ہے۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ پمز میں موجود 22 کم فلو آکسیجن بیڈز کو ہائی فلو میں تبدیل کر رہے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کو ہائی پریشر آکسیجن والے میڈیکل آئی سی یو بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں