”الیکشن سے زیادہ کراچی کے شہریوں کی فکر ہے“

01:27 PM, 25 Apr, 2021

احمد علی

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر پی ٹی آئی نے بلدیہ میں اپنا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔ ہمیں الیکشن سے زیادہ کراچی کے شہریوں کی فکر ہے۔

خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر این اے 249 میں بڑے اجتماعات نہیں کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی نے بلدیہ میں اپنا جلسہ منسوخ کردیا۔ گھر گھر جاکر وزیراعظم عمران خان کا پیغام حلقے کی عوام کو پہنچائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن سے زیادہ کراچی کے شہریوں کی فکر ہے۔ دیگر جماعتوں سے بھی گزارش ہے وہ کورونا کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزیدخبریں