پی ڈی ایم سربراہی اجلاس طلب، پی پی، اے این پی کو مدعو نہ کیا گیا

01:41 PM, 25 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملکی سیاسی صورت حال کا معاملہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک، سربراہان اور رہنماؤں کا اجلاس پیر کو بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کا اجلاس کل پیر کو بلا لیا ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہو گی۔ اجلاس میں عید الفطر کے بعد لانگ مارچ پر غور ہوگا۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام اباد میں ہو گا۔

مزیدخبریں