علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کر دیئے

04:23 PM, 25 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ تقریباً ایک سال سے تعلیمی ادارے تواتر سے یا وقفہ وقفہ سے بندش کا شکار ہیں۔ اس تناظر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سمسٹر خزاں برائے 2020 کے جاری امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ضلعی دفاتر کے ڈائریکٹر کی جانب سے آنے والی تجاویز کے بعد یہ امتحانات کے التوا کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس جبکہ بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے امتحانات کے شیڈول بھی بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں