پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود

05:02 PM, 25 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) کووڈ 19 کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں آکسیجن کی کمی سروں پر منڈلا رہی ہے، تاہم پاکستان اسٹیل ملز کے اندر ایک آکسیجن کا پیداواری یونٹ موجود ہے جو بند پڑا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز میں موجود آکسیجن پلانٹ 15 ہزار 200 کیوبک میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے پیداواری صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسٹیل ملز میں موجود آکسیجن پلانٹ کو قابل عمل بنانے کے لیے مین پلانٹ کو ضرورت نہیں پیش آئے گی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہاں پر آکسیجن کی پیداوار کے ساتھ ساتھ آکسیجن گیس سلنڈرز کی تیاری بھی ہو سکتی ہے جو ممکنہ کمی سے بچاؤ کا بہترین رستہ ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا مریضوں پر کل پیدا کی جانے والی آکسیجن سے 90 فیصد استعمال کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت میں آکسیجن کی کمی کے باعث اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

مزیدخبریں