شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخ بتا دی

06:27 PM, 25 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے تیسے یا چوتھے ہفتہ سے آغاز ہوں گے۔ او لیول کے امتحان کل سے شروع کیے جا رہے ہیں۔ امتحانات کی منسوخی اور التوا کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، یہ سب سے پہلے ہے۔ این سی او سی اجلاس میں صحت کے حوالے سے مکمل جائزہ لیا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ این سی او سی اجلاس میں تمام صوبائی وزراء برائے تعلیم کا مشورہ تھا، امتحانات ہونے چاہئیں۔ یہ بھی کوشش تھی کہ میٹرک اور انٹر کی کلاسیں جاری رہیں، مگر صحت کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ صرف میں نے اکیلے نے نہیں کرنا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صحت کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے نے اس حوالے سے طے کرنا ہے۔ مگر امتحانات ہوں گے، کیونکہ گزشتہ برس بغیر امتحانات گریڈز پر اچھا خاصہ بکھیڑا ہوا۔ او لیول کے پیپر کل سے شروع ہو رہے ہیں، میٹرک اور انٹر کے لیے مئی کا تیسرا یا چوتھا ہفتہ ہو گا جبکہ کیمبرج کے رواں برس پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈ گریڈز نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں