امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردیں
06:08 AM, 25 Apr, 2022
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کر دی ہیں کیونکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے 150 ملزموں کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔ لیکن ان سے اب حکومت سنبھالی نہیں جا رہی۔ اس کے علاوہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔ جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی جبکہ فوج بھی عوامی رائے کی قدر کرتی ہے۔ یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی یا آئینی حیثیت نہیں ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1518441239833628677?s=20&t=PVsM5cBxQK0y8svmTt-IBQ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ لوگ جنھیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا، انھیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کیلئے جن کی عزت کرنا لازم ہے، وہ ہی اب سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کیلئے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے لیکن قوم میری بات یاد رکھے کہ عمران خان کی کال دنیا کو انگشت بدنداں کردے گی۔ سابق وزیر نے کہا کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم عمر یہ موجودہ حکومت ہوگی۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1518074457939746818?s=20&t=PVsM5cBxQK0y8svmTt-IBQ