گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ دینے کی شرح میں اضافہ

07:32 AM, 25 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ دینے کی شرح میں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے مہینہ میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کاحجم 364 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 27 اعشاریہ 7 فیصد زیادہ ہے گذشتہ سال مارچ میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے مجموعی طور پر 285 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ فروری کے مقابلہ میں مارچ کے مہینہ میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے حجم میں ایک اعشاریہ 9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے مجموعی طور پر 357 ارب روپے تک کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو مارچ میں بڑھ کر 364 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
مزیدخبریں