نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا
02:40 PM, 25 Apr, 2022
سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے پاسپورٹ کی مدت دس سال ہے . نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا اور اس کی مدت 10 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔ عدلت نے قرار دیا کہ ہم شک نہیں کرسکتے کہ حکومت سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے خلاف جائے گی، درخواست کے ساتھ کوئی ٹھوس مواد موجود نہیں، لہذا درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔ یاد رہے 3 روز قبل وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا گیا تھا ۔