کیا وزیراعظم بوئنگ 777 پر عمرہ کرنے جائیں گے؟

02:54 PM, 25 Apr, 2022

احمد علی
حکومت نے وزیراعظم کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کو طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے. وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر نہیں جا رہے ، فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے، ٹویٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر جا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اپنے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں، شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دس سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے.
مزیدخبریں