پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج، ریڈزون سیل

03:18 PM, 25 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: تحریک انصاف نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون کو سیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر آئی جی اسلام آباد الیکشن کمیشن کےمرکزی سیکرٹریٹ جا کر سیکیورٹی پلان پر الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ کل کےاحتجاج کے باعث فول پروف انتظام کیےجائیں، آئی جی اسلام آباد نے یقین دہانی کروائی کہ پی ٹی آئی ریلیوں کو ریڈزون میں داخلےکی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا صرف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ریڈزون میں داخل ہوسکیں گے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج اشتعال انگیز نہیں ہو گا، ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جا رہا ہے ، احتجاج کےباعث ریڈزون میں انٹری مارگلہ روڈ سے ہو گی۔ مارگلہ روڈ،سریناچوک،ایکسپریس چوک پرپولیس کےایس پیزتعینات ہوں گے۔ پولیس کے1500، رینجرز کے 300 اہلکار تعینات ہوں گے۔ریڈزون کے اردگرد ناکوں پر سی ٹی ڈی کےجوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے، قیدیوں کی وین بھی طلب،خاردارتاریں لگانے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔
مزیدخبریں