کبل دھماکے میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے،ڈی پی او سوات

02:34 PM, 25 Apr, 2023

احمد علی
سوات کے ڈی پی او شفیع اللّٰہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کے تھانے میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں کسی حملہ آور اور خودکش دھماکے کے شواہد نہیں ملے ۔ تفصیلات کے مطابق شفیع اللّٰہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا ہے ، ماہرین نے کرائم سین کا معائنہ بھی کیا ہے .انہوں نے بتایا کہ 1 دھماکے کے 12منٹ بعد دوسرا دھماکا بھی ہوا ، تین شہداء کی میتیں ورثاء کےحوالے کر دی گئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمیٹی جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کا جائزہ لے گی ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر 2 دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا ۔ دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے تھے جو کہ اسپتال میں زیرِعلاج ہیں ، جب کہ شہداء میں سی ٹی ڈی کے دو افسران بھی شامل ہیں ۔
مزیدخبریں