پرانے اینڈرائیڈ موبائل فونز پرواٹس ایپ 24 اکتوبرسے استعمال نہیں کیا جا سکے گا

08:31 PM, 25 Apr, 2023

احمد علی
دنیا کی معروف ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کوجلد ہی پرانے اینڈرائیڈ فونز پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا ۔ غیرملکی میڈیارپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹاکمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ اب بہت جلد پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا واٹس ایپ کو استعمال کرنے کیلئے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے ، مگرآنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد ہی متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکے گا ۔ رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 5 پر کام کرنے والے فونز پرسپورٹ ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے ایف اے کیو پیج پربتایا گیا ہے کہ 24 اکتوبر2023 سے اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا ۔ کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے کے بھی آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر نوٹیفکیشن بھیج کر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے سے آگاہ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزرانٹرفیس اورپرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے جس کے لیے ایسے فیچرزمتعارف کروائے جاتے ہیں کہ جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں ۔ خیال رہے کہ آپریٹنگ سسٹم کے پرانے ورژن کیلئے سپورٹ ختم کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مخصوص فیچرز پرانے سسٹم پر کام نہیں کرتے ہیں ۔
مزیدخبریں