سپریم کورٹ: عدلیہ میں مبینہ مداخلت, سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

08:02 PM, 25 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے   عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہونگے، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی چھ رکنی بنچ کا حصہ ہونگے ۔

نئے   بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحیحی آفریدی شامل نہیں ہونگے۔

خیال رہے کہ  جسٹس یحیحی آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بنچ سے الگ کر لیا تھا ۔ جسٹس یحیحی آفریدی کے علاوہ گزشتہ بنچ کے تمام ارکان نئے بنچ کا بھی حصہ ہونگے۔

مزیدخبریں