نجی یونیورسٹیوں ، دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ "نیشنل " استعمال کرنے پر پابندی عائد

08:50 PM, 25 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد  کردی۔

وفاقی کابینہ نے  لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے منظوری نئی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کے دوران دی۔

 وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق  متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوائیں، نجی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور اداروں سے عملدارآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

خیال رہے کہ  وزیر اعظم کو نجی اداروں اور یونیورسٹیوں کے نام میں نیشنل کے استعمال کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تھیں،  اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو نجی تعلیمی اور دیگر ادارے لفظ نیشنل کے استعمال سے گمراہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں