کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، مزید 141 جاں بحق

04:30 AM, 25 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات، مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 رہی، 91 ہزار 204 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 586 کی حالت تشویشناک ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 141 افراد جان کی بازی ہار گئے، ان اموات میں صوبہ سندھ سے 86 مریض شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 ہزار 410 ٹیسٹ کئے گئے جن میں افسوسناک طور پر 4 ہزار 199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد کے قریب رہی ۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 12.4 ، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے دس فیصد سے زائد رہی، راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 14.1 فیصد رہی ۔
مزیدخبریں