پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،25اگست 2021
07:30 AM, 25 Aug, 2021
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سازشو ں میں ملوث ہے، افغانستان کی نئی صورتحال پربھارت میں صف ماتم بچھی ہے،کہا پاکستان ،افغانستان میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے، طالبان نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلا ف استعمال نہیں ہوگی،شیخ رشید نے کہا پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے،سیکورٹی مزید بہتر بنانے یقین دہانی کروائی ہے پاکستان میں کورونا بے قابو، 4ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات، مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 رہی، 91 ہزار 204 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 586 کی حالت تشویشناک ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چارملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے،وزارت خارجہ میں تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کا تسلسل، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، وزیرخارجہ تاجک صدر سے بھی ملاقات کریں گے وزیر اعظم عمران خان آج شیخوپورہ اور لاہور کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے، رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24 ہزار کنال اراضی پر محیط ہے، وزیراعظم لاہور بھی پہنچیں گے ،گورنر،وزیراعلیٰ اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول طالبان کا غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع سے صاف انکار، کہا31 اگست تک انخلا کا فیصلہ ہمارا نہیں آپ کا تھا، حدعبور ہوئی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا، کابل میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی نیوز کانفرنس، کہا امریکا افغانوں کو افغانستان سے نکالنے اور متنفر کرنے سے گریز کرے، عام معافی کے بیان پر قائم ہیں، انتقامی کارروائی کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے۔