’مینار پاکستان واقعہ سے تکلیف ہوئی اور شرم آئی‘
01:15 PM, 25 Aug, 2021
ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعہ سے بہت تکلیف ہوئی۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں اپنے بچوں کو تربیت دینے کی بھی ضرورت ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں عورت کی اتنی عزت نہیں جو ہم یہاں کرتے تھے۔ مینار پاکستان میں جو کچھ ہوا اس سے شرم آئی اور تکلیف ہوئی۔ بچوں کی تربیت ہونا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو حرکتیں ہو رہی ہیں یہ ہمارے کلچر اور دین کا حصہ نہیں ہیں۔ ہمیں اپنےبچوں کوسیرت النبیﷺ سےآگاہی دینےکی ضرورت ہے۔ قرآن بھی ہمیں کہتا ہے کہ آپﷺ کی زندگی سے سیکھو۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جوتباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ اگلی نسل کے لیے مثالی پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔