عمران خان آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں گے

05:38 AM, 25 Aug, 2022

احمد علی
آئی جی، ڈی آئی جی پولیس اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداددہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کرینگے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کو 3دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن ہے۔ خیال رہے کہ خیال رہے کہ لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے، آئی جی اور ڈی آئی جی پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
مزیدخبریں