گجرات میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف دہشتگری کا مقدمہ درج

04:21 PM, 25 Aug, 2022

احمد علی
گجرات: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 2 میں درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت پانچ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں نجی ٹی وی کے پروگرام کا حوالے دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ عدلیہ کو دھمکی دینے پر شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست کا متن ہے کہ رانا ثناء اللہ نے عدلیہ،چیف سیکرٹری و کمشنر لاہور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، رانا ثناء کے بیان سے عدلیہ ،سرکاری افسران و عوام میں دہشت پھیلی۔ ادھرمسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ آپ ہمارے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو۔ آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا ہے ۔ گرفتاری عنقریب
مزیدخبریں