سنسنی خیز مقابلہ ، افغانستان بڑا ٹوٹل بنا کر بھی پاکستان سے ہار گیا

10:56 AM, 25 Aug, 2023

احمد علی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ بین الااقومی میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں افغان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور افغان اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا۔ افغان ٹیم کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 151 گیندوں پر 151 رنز بنا کر ٹیم کو بڑا سکور میں مدد فراہم کی ، ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ دیگر افغان بیٹرز میں ابراہیم زردان نے 80، محمد نبی نے 29 اور حشمت اللہ شاہدی نے 15 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ میزبان ٹیم کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے گئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے 301 رنز کا ہدف آخری اوورر کی پانچویں گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر کے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 91 رنز کی بہترین اننگ کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 53 رنز بنائے۔دیگر بیٹرز میں شاداب خان نے 48 ، فخر زمان نے 30، افختار احمد نے 17 اور نسیم شاہ نے ناقابل شکست 10 رنز کی اننگ کھیلی۔ افغان ٹیم کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3 اور محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان کو 48 رنز کی اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں