انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 84 پیسے اضافہ، 301 روپے 6 پیسے کا ہوگیا

01:07 PM, 25 Aug, 2023

احمد علی
کراچی: پاکستانی روپے کا تاریخی زوال، امریکی کرنسی کا اڑان کا نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی ریکارڈ قیمت، 84 پیسے اضافہ سے ڈالر 301 روپے چھ پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 300.22 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 110 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 640 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مزیدخبریں