توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
09:09 PM, 25 Aug, 2023
اسلام آباد: چیرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور کو او سی ڈی بنانے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو او سی ڈی بنانے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور ایڈیشنل سیشنز جج فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو ٹرائل کورٹ نے 2018ء سے 2022ء کے دوران اپنی وزارت عظمی کے دور میں سرکاری تحائف کی فروخت پر تین سال قید اور پانچ سال کے لیے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنانے کے بعد کے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیج دیا تھا۔ گزشتہ برس اگست میں سابق حکمراں اتحاد کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔