دوران سروس انتقال پرملازمین کی فیملی کو اسپیشل الاؤنسز ملیں گے،نوٹیفکیشن جاری

12:13 PM, 25 Aug, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک: (دانش منیر)دوران سروس وفات پاجانے والےپنجاب کے اعلی بیوروکریٹس کی فیملی کو الائونسز ملیں گے۔ پنجاب کے ملازمین، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے اہل خانہ کو الائونسز دینے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوران سروس پنجاب میں ہی انتقال کرنے والے سول سروس افسران کی فیملیز کو   پنجاب حکومت تمام مراعات دے گی،جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ،پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے اہل خانہ کو الائونسز دینے کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہاوس رینٹ الاؤنس، 20 فیصد سپیشل الاؤنس،میڈیکل الاؤنس، یوٹیلیٹی الاؤنس ملے گا اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس  بھی ملیں گے ۔ پنجاب حکومت نے سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل کی درخواست پر ملازمین، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے وفات پانے والے افسران کے اہل خانہ کو الاؤنسز دینے کی منظوری دی تھی جبکہ 20 مارچ 2024 کو چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی سربراہی میں اجلاس نے سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل کو تجاویز مرتب کرنے کا حکم دیا تھا اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 9 فروری 2015 کو دوران سروس وفات پانے والے افسران کو گرانٹ، 100 فیصد پنشن، رہائش گاہ، تعلیم، پلاٹ، ملازمت، شادی گرنٹ وغیرہ کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں