کچے میں ڈاکوؤں کےحملے میں زخمی کانسٹیبل   ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل 

05:01 PM, 25 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )  وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کچہ حملے میں زخمی کانسٹیبل  کو رحیم یار خان سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل  کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچہ حملے میں زخمی کانسٹیبل بلال کوپاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے علاج کے لیےجنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ   مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران کچہ حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر زخمی کانسٹیبل بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔ جنرل ہسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔ ڈاکٹر کانسٹیبل بلال کی مکمل صحت یابی کے لیے پر امید ہیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کچہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔

یاد رہے کہ  پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس کے ذریعے 21 جولائی کو میانوالی میں چھت سے گر کر زخمی خاتون علیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں