ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق کیوں ہوئی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

08:18 PM, 25 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ اور کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی علیحدگی کے کئی ہفتوں بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے جوڑے کی طلاق کی مبینہ وجہ کا انکشاف کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ سابق جوڑے کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ‘ نتاشا اور ہاردیک کی طلاق کی مبینہ وجہ ہاردیک پانڈیا کا نامناسب رویہ ہے‘۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نتاشا کی جانب سے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی گئی تاہم طلاق کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ خود کرکٹر ہاردیک پانڈیا ہیں۔

جوڑے کے قریبی دوست کا کہنا تھا کہ ’کرکٹر ہاردیک پانڈیا بےحد خود پسند انسان ہیں  جو اپنے علاوہ کسی کے لئےنہیں سوچتے، شادی کے کافی عرصہ بعد تک نتاشا ان کی بہت ساری باتیں برداشت کرتی رہیں تاہم ایک وقت آیا کہ انہوں نے زندگی کا سخت فیصلہ لے ہی لیا‘۔

’اداکارہ نتاشا نے ہر طرح سے ہاردیک پانڈیا کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب کوئی تدبیر کام نہ آئی تو انہوں نے بیٹے کے ہمراہ علیحدگی اختیار کرنا مناسب سمجھا۔

واضح رہے کہ جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی خبریں رواں برس مئی سے زیرِگردش تھیں جس پر دونوں ہی خاموشی اختیار کیے بیٹھے تھے۔

 تاہم جولائی 2024 میں جوڑے کی جانب سے بالآخر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کی خبر سنادی گئی اور مداحوں سے ان دونوں کی پرائیوسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی گئی۔

مزیدخبریں