محسن نقوی کی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد

08:24 PM, 25 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور پورے میچ میں اپنے قدم جمائے رکھے۔

 بنگلہ دیش کے لئے یہ تاریخی فتح ہے کیوںکہ انہوں نے ٹیسٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی ہے، بنگلہ دیش کو جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکی جو انہیں دکھانی چاہیے تھی، امید ہے آنے والے میچ میں پاکستان ٹیم شاندار واپسی کرے گی۔

مزیدخبریں