پنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں بدترین شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے

08:28 PM, 25 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) پنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی  بدترین شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان   شاہد آفریدی پھٹ پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ  10 وکٹوں کی شکست اس قسم کی پچ تیار کرنے، 4 فاسٹ بولرز کو منتخب کرنے اور  ایک اسپیشلسٹ اسپنر کو  باہر بٹھانےکے فیصلے پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان فیصلوں سے ہوم کنڈیشنز کے بارے میں معلومات کی واضح کمی ظاہر ہوتی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے سابق کپتان بولے کہ  کچھ بھی ہو بنگلادیش نے جس طرح یہ پورا ٹیسٹ کھیلا ہے اس کا کریڈٹ انہیں دینا ہوگا۔

مزیدخبریں