ویب ڈیسک:پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریما خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں، انھوں نے انسٹاگرام پر اپنے اور شوہر کے ساتھ نومولود بچے کی تصاویر شیئر کی جو کہ معمہ بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ذو معنی کیپشن لکھ کر مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے، اداکارہ ریما نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ماں بننے کا تجربہ زندگی کے بارے میں قائم نظریے کو مکمل طور پر بدل دیتا ہے کیونکہ ایک ماں کی زندگی میں ننھی سی جان کی آمد کے بعد ہی وہ صبر اور محبت کے گہرے احساس کا مطلب سمجھتی ہے۔
اداکارہ ریما کی جانب سے صرف انسٹاگرام پر پوسٹ ہی نہیں بلکہ مذکورہ بچے اور اپنے شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام اسٹوری میں بھی ایک تصویر شیئر کی گئی۔
شیئر کی گئی تصاویر اور کیپشن کی بدولت مداح بچے کو اداکارہ ریما خان سے منسوب کرتے نظر آرہے ہیں جس کے ساتھ ہی اداکارہ کی جانب سے بچے کے ہمراہ نسٹاگرام پر شیئر کی جانے تصویر کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے ریما خان کو ماں بننے کی مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ایک جانب مداح انہیں دوسری مرتبہ ماں بننے پر مبارک دیتے نظر آئے وہیں کچھ مداح ریما سے سوال بھی کرتے نظر آئے کہ کیا یہ بچہ واقعی آپ کا ہے؟
تاہم انسٹاگرام پر جاری تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد بھی دی جا رہی ہیں ۔