ڈیلوں کا انتظار کرنیوالے سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیںگے:فوادچودھری

07:42 AM, 25 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنے کیلئے ڈیلوں کا انتظار کرنے والے سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیںگے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1474631382790021121?s=20 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہوائوں کا رخ اب آپ کی جانب نہیں کیونکہ آپ پاکستانی تاریخ کا ایک تاریک دور ہیں۔ روشنی ہونے سے تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہوا۔
مزیدخبریں