ناقص طبی سروسز مہیا کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

01:57 PM, 25 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ناقص طبی سروسز مہیا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیڑی اتھارٹی نے سروسز ڈیلیوری سیٹنڈرز ریگولیشن 2021 کا مسودہ تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کے 1400 سے زائد ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس اب عوام کو طبی معیاری سہولیتں دینے کے پابند ہوں گے۔ سیف ہیلتھ کیئر ڈیلیوری رسک مینجمنٹ پلان پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طے شدہ سروسز ڈیلیوری سینڈڈر پر عمل نہ کرنے والے ہیلتھ کیئر سیکٹر کو اب بھاری جرمانے اور مستقل سروسز معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ طبی بے ضابطگیوں پر اب تک وفاق میں کئی بڑی لیبز، کلنیکس اور نجی ہسپتالوں کو عارضی سروسز معطلی کے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ سروسز ڈیلیوری سینڈرز ریگولیشن کے تحت اب ہیلتھ سیکڑ , عوام کو میعاری طبی سہولیتں اور دیگر پالیسز پر عمل پیرا ہونے کا پابند ہوگا۔ ائی ایچ آراے نے سروسز ڈیلیوری سینڈرز ریگولیشن2021 کے مسودہ سے متاثرہ ہونے افراد سے تجاویز ب طلب کر لی۔ ائی ایچ آراے کو پندرہ دن کے اندد ہیلتھ کیئر اسٹبپلشمنٹس اور عوام اپنی تجاویز، آرا ارسال کر سکتے ہیں۔
مزیدخبریں