پاکستان سیٹیزن پورٹل اقلیتی برادری کی آوازبن گیا

04:47 PM, 25 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شکایات اور حل سے متعلقہ اعداد و شمار جاری۔اعدادوزشمار وزیراعظم آفس میں قائم سٹیزن پورٹل مینجمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین سال میں مسیحی برادری کے 10,700 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے۔ سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرہونے والوں میں 1300 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ مجموعی طورپر13,430شکایات رپورٹ ہوئیں، 95 فیصد نمٹائیں گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حل ہونے والے والی شکایات کے تناظر میں 6664 افراد نے رائے کا اظہار بھی کیا۔ مجموعی طور پر پورٹل کی خدمات پر اظہار اطمینان کا تناسب 50 فیصد رہا۔ سب سے زیادہ 2366 شکایات بجلی و توانائی کے شعبہ سے متعلق موصول ہوئیں۔ اقلیتی برادری کی میونسپل سروسز کی شکایات 2031 تھیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مسیحی برادری صحت انصاف کارڈ کی سہولت پر 100فیصد مطمعین ہیں۔ مسیحی برادری کسان و زراعت سے 90 فیصد،آڈیٹر جنرل سے 79 فیصد مطمئن ہے۔ اسٹیٹ لائف سے 75فیصد،اور نادرا سے72 فیصد اطیمنان کا اظہارکیا گیا۔ تمام اقلیتی برادری کے 24,532 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر اقلیتی برادری کی 95 فیصد شکایات نمٹائیں جا چکی ہیں۔
مزیدخبریں