گوگل کے مزید 30 ہزار ملازمین فارغ کیے جانے کا امکان ، رپورٹ

06:24 PM, 25 Dec, 2023

احمد علی
ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کے مزید 30 ہزار ملازمین کو جلد فارغ کیے جانے کا امکان ہے ۔ دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل ایڈ (ad) سیلز ڈیپارٹمنٹ کو ری اسٹرکچر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے کیونکہ اب اس کام کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث کمپنی نے مختلف عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے ایڈ سیلز اور کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص شعبوں کو ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اشتہارات متعارف کرائے گئے۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اشتہارات کے لیے ویب سائٹس کی اسکیننگ کرے گی اور خودکار طور پر کی ورڈز، ہیڈلائنز، تصاویر اور دیگر چیزیں بھی تیار کرے گی۔
مزیدخبریں