صدر مملکت کی احد چیمہ کو وزیر اعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری

07:17 PM, 25 Dec, 2023

احمد علی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایسٹبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو بطور مشیر عہدے سے ہٹانے کی سمری بھیجی تھی۔وزیر اعظم نے صدر کو سمری میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ عزیز الدین کاکا خیل نے الیکشن کمیشن میں احد چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔
مزیدخبریں