شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایرانی (IRGC) کے سینئر مشیر شہید

09:41 PM, 25 Dec, 2023

احمد علی
شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے سینئر مشیر سید رضی موسوی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کارپوریشن (IRGC) کے ایک سینئر مشیر سید رضی موسوی، شام کے شہر دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں ۔ سید رضی موسوی کے جنرل قاسم سلیمانی سے قریبی تعلقات تھے، جنہیں 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔قاسم سلیمانی آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے اہم معمار تھے۔
مزیدخبریں