کورونا وائرس سے مزید 64 جاں بحق

04:55 AM, 25 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی۔ مہلک وائرس سے مزید 64  افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

عالمی وباء سے ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12  ہزار 772 تک جا پہنچی ہے۔  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 361  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں فعال کیسز23  ہزار281  ہو گئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 39  ہزار 888 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں 15  مارچ سے کرونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزارات، شادی ہالز اور سنیما گھر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور50  فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20  سے50 فیصد کی جائے گی۔

مزیدخبریں