لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن چوری سے متعلق حقائق جاننے کی ضرورت ہے، احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے۔
لیگی رہنماء نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اور وزراء کا احتساب کون کرے گا، براڈ شیٹ کیس سے متعلق بھی کمیشن بن گیا ہے، کمیشن اس لیے بنتے ہیں کہ مجرموں کی چوری پر پردہ ڈالا جائے۔