سیف اللہ ابڑو کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

07:09 AM, 25 Feb, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملک گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سندھ ہائی کورٹ نےسیف اللہ ابڑو کی اپیل منظور کرلی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو کو امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ 22 فروری کو الیکشن ٹریبونل نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا جس پر سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

مزیدخبریں