لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شکر الحمدُللّہ! ڈسکہ کے عوام کا حق ان کو واپس مل گیا۔ جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بکسہ چوری کی تصدیق ہوگئی اور ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا۔
ڈسکہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ نا صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔