الیکشن کمیشن نے مریم نواز کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا

01:15 PM, 25 Feb, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے بارے میں الیکشن کمشن آف پاکستان نے مختصر حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔مختصر حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی ناقص صورتحال سے انتخابی نتائج مشکوک ہوئے، الیکشن کمیشن نےمختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کیں۔ ریٹرننگ افسر اور فریقین نے بھی کمیشن کو معلومات فراہم کیں، ڈسکہ میں الیکشن ایمادارانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں نہیں ہوا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئیں، امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے سے ووٹرز حراساں ہوئے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کی وجوہات اور مزید اقدامات بعد میں جاری ہونگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا گیاتھا۔ فیصلے کے بعد مسلم لیگ کے کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنا شروع کر دئیے۔ لیگی کارکنوں نے فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن متنازع ہونے پر ن لیگ کی صدر مریم نواز نے وہاں پر دوبارہ ضمنی الیکشن کا مطالبہ کیا تھا.
مزیدخبریں