”غیرقانونی ترسیل پرقابوپانےکیلئے اداروں کومضبوط بناناہوگا“

02:19 PM, 25 Feb, 2021

احمد علی
اسلام آباد( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک سے کھربوں روپے بیرون ملک منتقل ہوئے. مالیاتی شفافیت کے حوالےتجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں. عمران خان کا کہنا تھا کہ غیرمساویانہ معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے.ملک کے اندرون اوربیرون ملک مالیت کالین دین قانون کے دائرے میں لانا ہوگا.پاکستان رپورٹ کی سفارشات کی توثیق کرتاہے،شفافیت کےبرعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پرجرمانےعائدکیےجائیں. غیر قانونی ترسیلات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ قوم کی غیرقانونی ترسیل پرقابوپانےکے لیے متعلقہ اداروں کومضبوط بناناہوگا.یو این کوٹیکس اصلاحات،منی لانڈرنگ سےمتعلق اقدامات کرنےہوں گے.
مزیدخبریں