دنیا بھر میں مسلمان آج 'جشن مولود کعبہ' منا رہے ہیں

02:53 PM, 25 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: مولائے کائنات امیر المومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا جنم دن 12 رجب کو منایا جاتا ہے۔ امام علی وامیرالمومنین شیعوں کے پہلے امام، رسول خدا کے داماد اور حضرت فاطمہؑ کے شوہرہیں۔

مولود کعبہ، فاتح خیبر، مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا یوم ولادت 13 رجب کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

مولائے کائنات امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام رسول خدا صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کے داماد ہیں۔ آپ کی ولادت ماہ رجب کی 13 تاریخ کو مکہ شریف میں خانہ کعبہ کے اندر ہوئی، آپ کے علاوہ کسی کو یہ فضیلت حاصل نہ ہوئی۔

ٹوئٹر پر 'جشنِ مولودِ کعبہ' کے عنوان سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان اس دن کی مناسبت سے ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں