ڈالر ایک بار پھر سستا ہونے لگا
05:17 PM, 25 Feb, 2021
(پبلک نیوز) امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے جبکہ اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہوا ہے. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا کمی دیکھنے میںآئی۔برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور یو اے ای درہم سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمتیں بھی گرگئیں، یورو کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔ ڈالر کی قیمت میں30 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 158 روپے ہو گئی ہے۔