ملاقاتوں میں مصروف رہے تو عوام اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے، چودھری شجاعت

04:25 PM, 25 Feb, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔ اگر معاشی حالات درست نہ کیے۔ بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ چودھری شجاعت نے کہا خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے ہر جماعت کے لیڈرز مختلف باتیں کر رہے ہیں۔ اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں، کہا فضل الرحمان، آصف زردای اور شہبازشریف ہمارے گھر آئے، ہر قسم کے معاملات پر بات ہوئی۔ 25، 25 سال پرانے واقعات پر گفتگو اور یہاں تک کہ نوازشریف سے متعلق بھی تفصیل سے باتیں ہوئیں۔ چودھری شجاعت نے کہا بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا۔ جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے۔
مزیدخبریں