پیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کو مسترد کرتے ہیں: یوسف رضا گیلانی

05:07 PM, 25 Feb, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ جو بھی حکومت اپنے منشور پر عمل نہ کرا سکے اس کی گیم ختم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سیلاب کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ 25 30 ہزار لوگ بلاول بھٹو کے ساتھ سفر کر رہے ہوں گے۔ عدم اعتماد میں آپ ایسےایسے چہرے دیکھیں گے کہ پریشان ہو جائیں گے۔ سب سے بہتر پرفارمنس سندھ میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا شارٹ مارچ کرنے کا مقصد کوئی نہیں، انہیں صرف وہاں برائی نظر آ رہی ہے۔ ہم نے لانگ مارچ عوام کی کال پر شروع کیا ہے۔ جب لانگ مارچ یہاں آئے گا تو آپ سمجھ جائیں گے جب لاکھوں لوگ ان کا استقبال کریں گے۔
مزیدخبریں