پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟
05:48 PM, 25 Feb, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپےاضافے کا امکان ہے۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت 165 روپےفی لٹرتک پہنچ سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپےفی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل 158 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جائے گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔