پاکستان کو فائزر ویکسین کی اضافی 47لاکھ خوراکیں فراہم کردی گئیں

06:43 PM, 25 Feb, 2022

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک : معروف فزیشن اور سماجی کارکن ڈاکٹر عمران شریف شریف کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی اضافی 47 لاکھ خوراکیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس احسن اقدام پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے ڈاکٹر عمران شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ان اضافی خوراکوں کی امریکی حکومت سے درخواست کی تھی۔ ڈاکٹر عمران شریف نے امریکی حکومت سے ان اضافی 47 لاکھ ڈوزز کی پاکستان کو فراہمی یقینی بنائی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ڈاکٹر عمران شریف شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب نے امریکی صدر جو بائیڈن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ فائزر ویکسین کی یہ 47 لاکھ خوراکیں افغان مہاجرین کو لگائی جائیں گی۔
مزیدخبریں